April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آئی ایم ایف نے دنیا کے امیر اور غریب ترین ممالک کی فہرست جاری

آئی ایم ایف نے دنیا کے امیر اور غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کی ہے جس میں، جنوبی سوڈان کو دنیا کا انتہائی غریب اور لکسمبرگ کو دنیا کا امیر ترین ملک ظاہر کیا گیا ہے،پی پی آئی کے مطابق غریب ملکوں میںپاکستان کا 52واں نمبر ہے۔ دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں ابتدائی 10 نمبروں میں جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی تیسرے اور چوتھے نمبر وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں، موزمبیق کا نمبر پانچواں جب کہ اس کے بعد بالترتیب ملاوی، نائیجر، چاڈ، لائیبیریا اور مڈغاسکر کا نمبر آتا ہے،غریبین ممالک کی فہرست میں نیپال کا نمبر 40 ہے، اس طرح جنوبی ایشیا کا سب سے غریب ترین ملک نیپال ہے۔ پاکستان کا نمبر 52 واں ہے جب کہ بنگلادیش 62 اور بھارت 63 ویں نمبر پر ہے،اس کے برعکس دنیا کے امیر ترین ممالک کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے ، اس کے بعد آئرلینڈ، سنگاپور اور قطر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *