April 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

ہیں۔ یورو ہیومن رائٹس مانیٹر گروپ کے مطابق اس حوالے سے یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے انسانی امداد حاصل کرنے کیلئے کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کا عمل لگاتار پانچویں دن بھی برقرار ہے۔ اب تک اس طرح ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۵۰۰؍ سے تجاوز کر گئی ہے۔

Israeli soldiers have forced Palestinians to move to Rafah. Image: X

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کو رفح کی جانب نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔ تصویر: ایکس

غزہ کے وزرات صحت کے مطابق شمالی غزہ کے کویت راؤنڈ باؤنڈ میں اسرائیلی فوجیوں کے غذا کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کے نتیجے میں ۲۱؍ فلسطینی ہلاک جبکہ ۱۵۰؍ زخمی ہوئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نےجمعرات کی رات شہریوں کو ہیلی کاپٹرس کے ذریعے مشین گنس، ٹینک اور ڈرونس کے ذریعے نشانہ بنایاتھا۔ اس حوالے سے یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کا انسانی امداد حاصل کرنے کیلئے کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کا عمل لگاتار پانچویں دن بھی برقرار ہے۔’’آٹے والے قتل عام‘‘ سے لے کر اب تک اس طرح ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ۵۰۰؍ سے تجاوز کر گئی ہے۔

ہیومن رائٹس گروپ نے مزید کہا کہ حالیہ قتل عام اس واقعے کے ایک دن بعد پیش آیا ہے جب اسرائیلی فوجیوں نے کویت راؤنڈ باؤنڈ پر امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ۶؍ فلسطینی جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔ ۷؍ اکتوبرسے نسل کشی کے حصے کے طورپر اسرائیل نے مسلسل امدادی یا انسانی امداد کے قافلےکے انتظار میں کھڑے فلسطینیوںپر حملہ کرنا جاری رکھاہے۔اسرائیل غزہ کے شہریوں کو انسانی امداد اور طبی امداد سے محروم رکھ کر اور اس بات کی یقین دہانی نہ کر کے کہ شہریوں کو ان کی ضرورت کے مطابق امداد میسر ہوں عالمی انسانی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل نے امدادی ٹرکوں کے انتظار میں کھڑے فلسطینیوں پر فائرنگ کی تھی جس کے سبب درجنوں فلسطینی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے اور اسرائیل کی عالمی برادری نے مذمت کی تھی۔

This image has an empty alt attribute; its file name is image.jpeg

اسرائیلی حملے میں غزہ کی تباہ شدہ عمارتیں۔ تصویر: ایکس

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *