April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
2024 گرم ترین سال ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

 اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ سال 2024 گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) نے اپنی ایک رپورٹ میں خبردار کیا کہ گلوبل وارمنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات ناکافی ہیں اور اسی وجہ سے سال 2024 گرم ترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2023 میں گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج، زمینی اور سمندری درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ سطح پر رہا اور گلیشیئرز کے پگھلنے کی رفتار میں بھی تاریخی اضافہ ہوا۔

اسمارٹ فون کے استعمال سے بچوں میں ٹیومر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے: تحقیق

مارچ 2023 سے فروری 2024 کے درمیانی عرصے میں، پیرس ایگریمنٹ کے تحت عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کا طے شدہ ہدف 1.5 ڈگری سیلسیئس حاصل نہیں کیا جاسکا اور اس عرصے کے دوران عالمی درجہ حرارت میں 1.56 ڈگری سیلسیئس کی شرح سے اضافہ ہوا.

شیئر کریں:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *