April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم سمیت کابینہ اراکین نے رضاکارانہ طور پر تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کابینہ نے تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ حکومتی سطح پر کفایت شعاری کی ترویج کے تناظر میں کیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کابینہ کو آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے پر بریفنگ دی۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی. معاہدے سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گا۔اجلاس میں کابینہ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز ہولڈنگ کمپنی تشکیل کرنے کی منظوری دی. کابینہ نے میر علی دہشتگرد حملے کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *