April 12, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 آسٹریلیا نے غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا قوانین سخت کر دیے

آسٹریلیا رواں ہفتے سے غیر ملکی طالب علموں کے لیے سخت ویزا قوانین نافذ کرنے کے لیے تیار ہے. جس کا مقصد تارکین وطن کے ریکارڈ اعداد و شمارمیں کمی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مائیگریشن کی سطح میں اضافہ ہوا ہے. جس کی وجہ سے حکومت نے طالب علموں اور گریجویٹ ویزوں کے لیے انگریزی زبان کی شرائط کو سخت کر دیا ہے۔حکام کے پاس بین الاقوامی طالب علموں کی بھرتی سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی فراہم کنندگان کو معطل کرنے کا اختیار ہوگا۔آسٹریلیا کے وزیر داخلہ کلیر او نیل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ اقدامات موجودہ نظام میں موجود خامیوں کو دور کرتے ہوئے امیگریشن کی سطح کو کم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔آسٹریلیا میں بنیادی طور پر کام کے مواقع تلاش کرنے والے طلبا کو روکنے کے لیے ایک نیا حقیقی طالب علم ٹیسٹ متعارف کرایا جائے گا۔اس کے علاوہ توسیع شدہ قیام کی حوصلہ شکنی کے لیے وزٹ ویزوں پر مزید قیام نہیں کی شرائط لاگو کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *