April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے جاری

آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے جاری کر دیئے گئے.آپریشن ضرب عضب کے مثاثرین کیلئے 35 کروڑ روپے کا ریلیف فنڈ جاری کر دیا گیا۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں گھروں کو واپس نہ ہونے والے متاثرین میں رقم تقسیم کی جائیگی، مستحق متاثرین کو ریلیف کی اطلاع میسج کے ذریعے دی جائیگی۔پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ مالی امداد 17 ہزار سے زائد متاثرین کو دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں جون 2014 کو عسکریت پسندوں کے خلاف ضرب عضب کے نام سے آپریشن شروع کیا تھا .جس میں پاک فوج نے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا تھا. تاہم اس آپریشن کے نتیجے میں بڑے پیمانے پرمقامی لوگ بھی بے گھر ہو گئے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *