April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
حکومت کا ٹیکس دہندگان کو ایوارڈز دینے کا فیصلہ

 ملک بھر میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سب سے زیادہ مجموعی ٹیکس دینے والوں کو ایوارڈز دیے جائیں گے، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے افراد،کمپنیوں اوربرآمدکندگان کی پذیرائی کی جائےگی، وزیراعظم شہباز شریف تقریباً 59 افراد کو ٹیکس ایکسیلنس ایوارڈز دیں گے۔اس حوالے سے فہرست بھی جاری کی گئی ہے جس میں انفرادی،اے اوپیز اورکمپنیز میں سب سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والے 11 افراد شامل ہیں جب کہ فہرست میں تمام ٹیکسوں میں سب سے زیادہ ادائیگی کرنے والے 11 ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں۔ایوارڈ لینے والوں میں سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے 2 نئے ٹیکس دہندگان بھی شامل ہیں، چھوٹی اور درمیانی نوعیت کی صنعتوں کے 3 ٹیکس دہندگان بھی ایوارڈ کی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ برآمدکنندگان میں 6 آئی ٹی، 3 ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں 14 افراد کو ایوارڈ دیے جائیں گے، ایک کروڑ ڈالر یا زائد برآمد کنندگان میں 3 افراد کو ایوارڈ دیا جائے گا۔غیر روایتی اورجدید مصنوعات کے 3 اور 3 خواتین ایکسپورٹرزبھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *