April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 صوبائی وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی راولپنڈی سے چوری

نیو ٹاؤن تھانہ راولپنڈی کےعلاقہ میں نامعلوم چوروں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری کر لی۔تھانہ نیوٹان کی حدود سے چرائی گئی سرکاری گاڑی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے استعمال میں تھی اور تھانہ نیوٹان نے گاڑی چوری کا مقدمہ صوبائی وزیر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی کی ملکیت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی تھی ، گاڑی کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔ مدعی مقدمہ کے مطابق انہوں نے سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی کی تھی اور صبح آٹھ بجے باہر نکلا  توگاڑی غائب تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *