April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
قومی بچت اسکیموں کے منافع میں اضافہ

 ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت کی مختلف اسکیموں کی شرح  منافع میں اضافہ کردیا۔ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسز پوائنٹ کا اضافہ کرتے ہوئے اس پر منافع کی شرح 15.60 فیصد کردی گئی ہے۔  پنشنرز بینیفٹس اکاؤنٹ پر شرح منافع 24 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے بعد 15.60 فیصد ہوگئی ہے جب کہ شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹس پر بھی شرح منافع  15.60 فیصد کردی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع 20 بیسز پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ  15.80 فیصد کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع میں 76 بیسزپوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پرشرح منافع 19 فیصد ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *