April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نےملتان یونیورسٹی کاباضابطہ افتتاح کر دیا

وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا باضابطہ افتتاح کر دیا  وزیر اعلی محسن نقوی کا یونیورسٹی کا تفصیلی دورہ۔ مختلف شعبے دیکھے وزیر اعلی محسن نقوی کا فیکلٹی ممبران کا تعارف کرایا گیا  وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈیجیٹل لائیبریری اور ڈیجیٹل کلاس رومز کا وزٹ کیا اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا وزیر اعلی محسن نقوی نے ویٹرنری سائنسز۔ فارما سائنسز اور دیگر علوم کے شعبوں کا دورہ کیا  وزیر اعلی محسن نقوی نے لیکچر رومز ۔ڈے کیئر سنٹر۔ کیفے ٹیریا اور دیگر سیکشن بھی دیکھے وزیر اعلی محسن نقوی نے ٹیکنالوجی بیسڈ اعلی تعلیم کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا  بلاشبہ ملتان یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں جدید علوم کی تعلیم و ریسرچ کی سہولتیں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ یونیورسٹی کو نرسز کے  داخلہ کی تعداد بڑھانے کی ضرورت ہے۔نرسز کی ناصرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔حکومت اس ضمن میں یونیورسٹی سے تعاون کے لئے تیار ہے ۔ نجی شعبے میں ایسی سٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی کا قیام  اعلی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔امید ہے کہ یہ یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں اپنا منفرد نام پیدا کرے گی۔ڈاکٹر ارشد اور محمد علی گردیزی نے یونیورسٹی کے بارے میں بریفنگ دی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر۔ انسپکٹر جنرل پولیس۔ سیکرٹری صحت۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات۔ کمشنر ملتان۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب۔ آر پی او ملتان۔ سی پی او ملتان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *