April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے ہیں۔

 پشاور،سوات ، مانسہرہ،صوابی، ملاکنڈ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،چترال ، لوئر دیر، باجوڑ اور گاہکوچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے.زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 86 کلو میٹر تھی،زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔تاحال زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *