April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عوام کو انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم:محمد احمد خان 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار) سپیکر ملک محمد احمد خان نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر حسین بھٹی کی قیادت میں وکلاء کے وفد سے ملاقات کی۔سپیکر نے کہا کہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء کمیونٹی کا کردار انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے تمام بار ایسوسی ایشنز کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ بار ایسوسی ایشنز کو بھی عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کیلئے آگے بڑھ کر مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ وکلاء کمیونٹی انصاف کی فراہمی کیلئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی۔ پنجاب حکومت وکلاء کمیونٹی کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے وفد نے عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔وفد میں ناصر اکبر بھٹی، رانا عمران سرور، وارث علی گجر، رانا نعیم طاہر، راؤ تحسین شریف، جوائنٹ سیکرٹری رانا عمر فاروق اور فنانس سیکرٹری زبیر گجر شامل تھے۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *