April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
مریم نواز نے ’’نوازشریف کسان کارڈ‘‘ کی منظوری دیدی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ’’سرسبز پنجاب‘خوشحال کاشتکار‘‘۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا محمد نوازشریف کسان کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔ مریم نواز شریف کی زیر صدارت دوسرے روز بھی  زرعی اصلاحات کیلئے خصوصی اجلاس  میں بتایا گیا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔ بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔  مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی۔ پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پر جدید زرعی مشینری، ٹریننگ، کیڑے مار ادویات، بیج فراہم کیے جائیں گے اور زرعی نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ  نے پہلے فیز میں ہر ضلع میں ایک ماڈل ایگریکلچر سنٹر بنانے کی اصولی منظوری دے دی۔ ماڈل ایگریکلچر سنٹر (MAC)بننے سے کاشتکاروں کو جعلی کھاد، ادویات سے چھٹکارا ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسی لینس بنانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں سنٹر آف ایکسی لینس کے انتظامی امور بورڈ کے ذریعے کنٹرول کرنے اور ریسرچ سنٹر کو ریجنل یونیورسٹیز سے لنک کرنے اور چین کے تعاون سے ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں 2 ارب کی لاگت سے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سنٹر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ پاک چائنہ آر اینڈ ڈی سنٹر میں جینوم سنٹر، جرم پلازم ریسورس، سپیڈ بریڈنگ اور کلائیمٹ چینج پر ریسرچ کی سہولت ہو گی۔ جعلی زرعی ادویات اور کھاد کی فروخت روکنے کیلئے ایگریکلچر پیسٹی سائیڈ ایکٹ اور فرٹیلائزرز کنٹرول ایکٹ میں ترامیم کی جائیں گی۔ پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو  زرعی زمین کو رہائشی مقاصد کے استعمال کو روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔  ایگریکلچرل ایکسٹنشن ونگ کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور 500 ایگریکلچر گریجوایٹس کی بھرتی پر اتفاق کیا گیا۔  مریم نواز شریف کے نوٹس پر ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر لیہ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم ابرارکوگرفتار کیا۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *