April 22, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ جلد ختم کئے جانے کا امکان

کاکول میں جاری قومی کرکٹ ٹیم کا کیمپ جلد ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 اپریل کے بجائے فزیکل فٹنس کیمپ 6 اپریل تک ختم کیا جاسکتا ہے۔ عید کی وجہ سے قومی کھلاڑیوں کا فٹنس کیمپ جلد ختم کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا حتمی اعلان بھی کیمپ ختم ہوتے ہی کئے جاسکتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کی نئی سیلیکشن کمیٹی کاکول میں موجود ہے۔قومی اسکواڈ کا اعلان چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی منظوری سے ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آج ایبٹ آباد میں کاکول کا دورہ کیا اور پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ کا ذاتی طور پر مشاہدہ کیا اس دورے کا مقصد تربیتی کیمپ کے بارے میں جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا۔فٹنس کیمپ پاکستان کے کھلاڑیوں کی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اور اس کا بنیادی مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آئندہ کرکٹ اسائنمنٹس کے لیے بہترین حالت میں ہوں جس میں اس سال جون میں ہونے والا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *