May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے، سرکاری ملازمین کا مطالبہ

سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی تعطیلات پر تحفظات ظاہر کردئیے ہیں ۔سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر 10اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔ اگر سر کاری تعطیلات 10 اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آ بائی علاقوں کو کب جائیں گے ؟عام شہریوں نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے.سرکاری ملازمین  نے وزیر اعظم  شہبازشریف سے پرزوراپیل کی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم  شہباز شریف نے عیدالفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ملک میں ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی۔ہفتے میں پانچ روز کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک تعطیلات دی گئی ہیں۔13 اپریل بروز ہفتہ ہے اور اتوار کی چھٹی ساتھ ملنے سے ملازمین پانچ چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔اسی طرح ہفتے میں پانچ دن کام کرنے والے اداروں میں ہفتہ 13 اور اتوار 14 اپریل کو چھٹی ہو گی وہ بھی پانچ چھٹیاں ہی منائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *