May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، شہدا کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں، شمالی، وسطی غزہ اور رفح میں اسرائیلی حملوں میں کل سے اب تک مزید 60 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک جاری اسرائیلی حملوں میں شہدا کی مجموعی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

حماس رہنما اُسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ جنگ بندی بات چیت میں ابھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ہماری تمام تر مثبت کوششوں کے باوجود مذاکرات جمود کا شکار ہیں۔

اُسامہ حمدان کا کہنا ہےکہ قابض حکومت جنگ بندی مذاکرات سے بھاگ رہی ہے، مذاکرات ایک شیطانی دائرے میں پھنس گئے ہیں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو معاہدے تک پہنچنے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *