May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
کراچی پولیس نے زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا

کراچی پولیس نے زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق 3 راہزن ایک نوجوان سے موٹرسائیکل چھین رہے تھے نوجوان نے مزاحمت کی تو رہزنوں نے نوجوان مطیع اللہ کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ جب یہ رہزن فرار ہورہے تھے تو شہریوں نے پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے عوام پر فائرنگ کی جس سے ان کا اپنا ساتھی زخمی ہوگیا اور دو ڈاکو زخمی ساتھی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ زخمی نوجوان مطیع اللہ کے چچا جاوید نے موقع پر آ کر زخمی ڈاکو کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے ڈاکو کو گولیاں مارنے والے شہری جاوید کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *