May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
بونیر آپریشن میں شہید ہونیوالے اہلکار فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپردخاک

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ بونیر آپریشن میں شہید ہونے والے اہلکار مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیئے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق لانس حوالدار مدثر محمود راولپنڈی اور حسیب جاوید کی پونچھ آزاد کشمیر میں تدفین کی گئی۔نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسروں، جوانوں، لواحقین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کی قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں.مسلح افواج ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *