May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ٹی 20 سیریز ، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان سے پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ایئرپورٹ پر پی سی بی حکام نے نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کا استقبال کیا . بعد ازاں انہیں سخت سکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے قومی ٹیم کا سکواڈ آج راولپنڈی رپورٹ کرے گا، کیویز کیخلاف ٹی 20 سیریز کے سکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی عید کی چھٹیوں کے بعد پنڈی پہنچ کر سیریز کی تیاری شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا. راولپنڈی سٹیڈیم میں ابتدائی تین جبکہ 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں 2 میچز کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *