May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
پی آئی اے کیلئے نجکاری کمیشن نے ناقص حکمت عملی مرتب کی

گھاٹے میں چلنے والی قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کے لیے نجکاری کمیشن نے نا قص حکمت عملی مرتب کی ہے ۔ایکسپر یشن آف انٹر سٹ (ای او آئی)کے تحت حکومت نے منافع بخش روٹس کے لیے کوئی ضمانتیں طلب نہیں کی ہیں، سیلز پر چیز ایگر یمنٹ (ایس پی اے ) میں جہاں تک پی آئی اے کے برانڈ کا تعلق ہے بزنس اور روٹس کی نشاندہی ہونی چاہیے۔اگر کوئی غیر ملکی سرمایہ کار پی آئی اے کو لے کر دنیا میں تمام تر منافع بخش منزلوں کے لیے پی آئی اے کو مقامی اور ملانے والی منزلوں تک محدود کرتا ہے تو حکومت اس پر کیو ں کر پابندی لگا سکے گی۔جب اس کا معاہدے یا سودے میں کوئی ذکر نہ ہو، ہوا بازی ماہرین کے سر سری تخمینوں کے مطابق ٹکٹنکنگ سے حاصل اور کسی غیر ملکی خریدار کے منافع کے لیے ایک ارب ڈالرز سالانہ کا زر مبادلہ درکا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *