May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
ایرانی صدر دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ ہو گئے۔ کراچی ایئرپورٹ پر گورنر کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے معزز مہمان کو الوداع کہا۔ایرانی صدر نے دورے کے دوران صدر، وزیراعظم، آرمی چیف، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، سندھ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ اور گورنروں سے ملاقاتیں کیں۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاک ایران تعلقات خراب نہیں کرسکتی۔ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، ثقافت، مذہب سے جڑے ہیں، فلسطین کی آزادی ایران کی ترجیح ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *