May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
 کے پی سے پنجاب میں داخل ہونیوالے 2 دہشتگرد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک

 محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی کا بتانا ہےکہ دونوں دہشتگرد بھکرکے قریب سی ٹی ڈ ی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ مارے گئے دہشتگرد حساس تنصیبات پر حملوں میں ملوث تھے اور ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *