May 21, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/nyctheblog.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن،4 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیاہے، مؤثر کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *